عمرشریف کامیڈی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے،میرا

Oct 05, 2021 | 17:58:PM
اداکارہ میرا،عمر شریف
کیپشن: اداکارہ میرا ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لالی وڈ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ عمرشریف ایک کامیڈی فلم بنانے کا ارادہ کر رہے تھے اورمیں ان کے ساتھ اس پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں میرا نے کہامیں نے دنیا کا سفرکیا ہے لیکن عمر شریف جیسے لوگ اس دنیا میں صرف چند ہیں، ان کے بارے میں بات کرنے کے لیے کون سے الفاظ استعمال کیے جائیں کیونکہ الفاظ کافی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ان کی حیرت انگیز شخصیت، مسلسل حمایت ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہمیشہ سیٹ پرموجود رہنا چاہتی تھی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ ہم کام کررہے ہیں اورگھنٹوں گزرگئے۔انہوںنے کہا کہ عمر شریف نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کی مدد کی اور انہیں دوستانہ ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔میرا نے کہا کہ جب عمر شریف نے اسٹیج پر پرفارم کیا تو اس وقت اس چیزکی بہت اہمیت تھی اور لوگ اسٹیج پرفارمرز کا احترام کرتے تھے۔ عمر صاحب نے اسٹیج کو عزت دی جس طرح وہ سامعین کے ساتھ بات چیت کرتے تھے، عمرشریف کی طرح معین اختر بھی عظیم فنکار تھے جنہوں نے دوسروں کو سکھایا۔میرا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب اداکارریٹائر ہوتے ہیں اور انہوں نے اتنا سیکھ لیا ہوتا ہے کہ اپنا تجربہ دوسروں تک پہنچا سکیں تب ان کے پاس ایسا ادارہ نہیں ہوتا جہاں وہ نوجوان فنکاروں کے ساتھ کام کرسکیں۔ایک فنکار حکومت کی ذمہ داری ہوتا ہے اور تبدیلی تب ہی آئے گی جب فنکاروں کو وہ ملے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور حکومت ان کی فکر کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فنی تعلیم کو عام کر نے کےلئے ”میٹرک ٹیک “ منصوبہ متعا رف کروا نے کا فیصلہ