آزاد کشمیر: کار حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق، دولہا سمیت4افراد زخمی

Oct 05, 2021 | 15:15:PM
حادثہ، کار، آزاد کشمیر
کیپشن: کار حادثہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر میں چناری سے بارات لے کر جانے والی  ٹوڈی ایل ای ای 6765 جیگل کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گی ،جس میں میاں بیوی بحق ہو گے جبکہ دولہا سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں عدنان اور اس کی بیوی  نتاشہ شامل ہیں  جبکہ ان کا  تین سالہ بچہ عثمان شدید زخمی ہے ۔ دیگر زخمیوں میں دولہا صدام لطیف، توصیف ،رمیض مغل، لطیف  اور ڈرائیور مبارک  شامل ہیں۔ حادثہ میونسپل کمیٹی شاہراہ سرینگر کی جانب سے لگائے گئے غیر قانونی  بیرئیر کے باعث پیش آیا۔ ان غیر قانونی بیرئیر کی شکایت متعدد بار ڈپٹی کمشنر کو  کی گی مگر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے کوئی ایکشن نہ لیا۔ ان بیرئیر کی وجہ سے کئی حادثات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالا ملعون کس طرح جل کر مرا، ویڈیو منظر عام پر آگئی