حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالا ملعون کس طرح جل کر مرا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Oct 05, 2021 | 09:32:AM
، کار ، آگملعون، کارٹونسٹ،
کیپشن: ملعون سویڈش کارٹونسٹ کی کار کو آگ لگی ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حضور پاکﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالا ملعون سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس بری طرح جل کر مرا، اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر ملعون سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس کی کار حادثے کےنتیجے میں جلنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ سویڈن پولیس تصدیق کر چکی ہے کہ 75 سالہ  لارس ولکس اور دو پولیس افسران سڑک پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے اور انکی موت ہوگئی۔  لارس ولکس کی سیکورٹی پر معمور دو پولیس اہلکار بھی ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہو ئے۔پولیس نے کہا کہ حادثے کی وجہ واضح نہیں ہے۔

واضح رہےکہ ملعون لارس ولکس پولیس کے تحفظ میں تھا، اس نےحضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے2007 میں گستاخانہ خاکے بنائے تھے ، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پھیل گیا اور انہوں نے عالمی سطح پر  اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا ۔سویڈن کے اس وقت کے وزیر اعظم فریڈرک رینفلڈ نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کئی مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ القاعدہ نے لارس ولکس کے قتل کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیشکش کی تھی۔2015 میں بھی ولکس کوپن ہیگن میں ایک آزاد تقریر کانفرنس میں بندوق کے حملے سے بچ گئے جس میں ایک ڈینش فلم ڈائریکٹر ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا سے مزید 54افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2.67فیصد