آج کا موسم کیسا رہیگا؟

Oct 05, 2021 | 09:57:AM
پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش کا
کیپشن: آج کا موسم کیسا رہیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہستان، چترال اور کرم میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:فیس بک۔۔ انسٹا گرام ۔۔واٹس ایپ سروسز بحال
 سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کسانوں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی دردناک ویڈیو منظر عام پر آ گئی