کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بھرمار میں فلسطینی شہریوں کی کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

Nov 05, 2023 | 08:50:AM
کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بھرمار میں فلسطینی شہریوں کی کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلسطینی شہریوں کی کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بھرمار میں کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
فلسطین سے اسرائیلی حملوں کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں کےساتھ ساتھ ہسپتالوں کو بھی نہ بخشا اور ہسپتالوں پر بھی میزائل داغے، ہسپتال کے علاوہ صیہونی فورسز نے ایمبولینس کے قافلے کو بھی نا بخشا ان پر بھی بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگی متاثرین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی اعلیٰ مثال، 48 گھنٹوں میں کتنے عطیات جمع ہوئے؟ جانیے

سوشل میڈیا پر فلسطین سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک کنارے بیٹھے فلسطینی شہری کھلے آسمان تلے کھانا کھانے پر مجبور ہیں اور ایسے میں آسمان پر اسرائیلی راکٹ اڑتے دکھائی دے رہے ہیں، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔