سعودی عرب: غزہ کیلئے عوامی عطیہ مہم، 2 دن میں 250ملین ریال جمع

Nov 05, 2023 | 08:15:AM
سعودی عرب: غزہ کیلئے عوامی عطیہ مہم، 2 دن میں 250ملین ریال جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں غزہ کے متاثرین کے لئے عوامی عطیہ مہم جاری، صرف 2 دن میں 250 ملین سعودی ریال جمع کر لئے گئے۔

سعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کےلئے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں 2 دن کے اندر اب تک 25 کروڑ 77 لاکھ  93 ہزار ریال جمع ہوگئے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے جمعرات کو غزہ کےلئے عوامی عطیات مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،مہم شروع کیے جانے کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جارحیت، طیب اردوان نے بڑا قدم اٹھا لیا

غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30ملین ریال عطیہ کئے گئے، بعدازاں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساھم پورٹل میں جمع کیا گیا۔

مہم شروع ہونے سے اب تک 4لاکھ 37ہزار 940افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔