طلبا کی پریشانی ختم۔۔ حکومت کا اہم اعلان

Nov 05, 2021 | 19:24:PM
داخلہ پالیسی۔تبدیل۔سپیشل طلبا
کیپشن: اسلامیہ کالج۔۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکومت نے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ سپیشل امتحان دینے والے طلبا بھی ریگولر داخلے حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز کے داخلوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔
انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے آخری تاریخ 30 نومبر جبکہ بی ایس آنرز میں داخلوں کی تاریخ 15 دسمبر مقرر کر دی گئی ہے۔ سپیشل امتحان دینے والے طلبا کی سہولت کیلئے داخلوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دوسری جانب نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلوں کیلئے 10 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بی ایس آنرز میں اوپن میرٹ کوٹہ سیلف فنانس/سیلف سپورٹ سکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلے ہوں گے۔
 آرکیٹکچر، فائن آرٹس، ڈیزائن ویژول کمیو نیکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن ، سرامکس ڈیزائن شامل ہیں۔میوزیکالوجی، فلم اینڈ ٹی وی اور کلچرل سٹڈیز میں داخلے ہوں گے۔ نیشنل کالج آف آرٹس نے اپنی ویب سائٹ پر داخلوں کی اہلیت کی تمام تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔”کون بنے گا کروڑ پتی“ کترینہ کیف کے معصومانہ سوال سے میزبان امیتابھ بچن لاجواب ہو گئے