امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام

Nov 05, 2021 | 17:18:PM
امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )طویل عرصے کے بعد ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا، سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد ایک مرتبہ پھر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
 مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 170.01 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
 سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد 89.27 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 47608.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ماڈل نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا