معروف ماڈل نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا

Nov 05, 2021 | 16:37:PM
عبیر ہ رضوی ، خیر باد
کیپشن: عبیرہ رضوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل اور اداکارہ عبیرہ رضوی نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف فیشن ماڈل عبیر رضوی آئندہ فیشن ریمپ پر نظر نہیں آئیں گی۔عبیر رضوی نے  اپنے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا۔

عبیرہ رضوی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ میں ماڈلنگ انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی  ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ "ماڈل کے مطابق انہوں نے ہمیشہ خوشی کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے ہی وہ زندگی کی نئی خوشیاں دریافت کرنے اور نیا کچھ کرنے کےلیے ماڈلنگ سے دور ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر اور عالیہ نے دیوالی کیسے منائی۔۔اہم خبر سامنے آ گئی