آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم  ۔۔پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ

Nov 05, 2021 | 17:14:PM
آئی ایم ایف کی شرائط
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات  کی قمیت میں پاکستان میں مسلسل اضافہ

(24نیوز)آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں فی لیٹر 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔ پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی بڑھاکر 9روپے 14 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 5 روپے 62 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی5روپے 14پیسے عائد تھی۔ جبکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر لیوی 2 روپے 6 پیسے عائد کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی زیرو رہے گی۔لیوی کی نئی شرح کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ماڈل نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا