کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے۔ عجیب ویڈیو ۔۔ انٹرنیٹ صارفین حیران

Nov 05, 2021 | 10:33:AM
کار، پارکنگ، بارش
کیپشن: پارکنگ میں صرف ایک کار پر بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ پاک کی شان نرالی ہے۔ دنیا میں ایسے ایسے مختلف مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ، جن سے ایمان تازہ ہو جاتاہے۔ایسا ہی ایک عجیب نظارہ انڈونیشیا میں دیکھنے کو ملا ہے، اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 

العربیہ اردو کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے انڈونیشیا کے ایک شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ میں صرف ایک کار پر بارش ہو رہی ہے جبکہ باقی گاڑیاں خشک کھڑی ہیں۔ اس عجیب ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹہ دیا پر اس نے معافی نہیں مانگی،دل میں  کوئی نفرت نہیں,شعیب اختر  کی نئی ویڈیو