محمود اچکزئی تحریک سے متعلق جو بھی فیصلہ کرینگے پی ٹی آئی مکمل حمایت کریگی؛شفیع جان

May 05, 2026 | 19:16:PM
محمود اچکزئی تحریک سے متعلق جو بھی فیصلہ کرینگے پی ٹی آئی مکمل حمایت کریگی؛شفیع جان
کیپشن: شفیع جان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر کے ذریعے  سہیل آفریدی کو یہ پیغام پہنچا ہے، تحریک کے حوالے علامہ ناصرعباس اور محمود خان اچکزئی سے مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے،محمود خان اچکزئی نے واضح کیا ہے کہ تحریک کی ذمہ داری ان کے پاس ہے،محمود خان اچکزئی جو بھی فیصلہ کرینگے پی ٹی آئی ان کی مکمل حمایت کرے گی۔

ترجمان کے پی حکومت شفیع جان نے فیکٹری ناکہ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہاکہ مولانا ادریس کی شہادت افسوسناک ہے،مولانا ادریس کا دین کی تبلیغ میں بڑا نام تھا،کے پی کے میں ان کی دینی خدمات  ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں،ان کاکہناتھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں،ان کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہاکہ احمد خان نیازی نے صوابی سے نکالی جانے والی ریلی منسوخ کردی ہے،کیوں کہ بانی کی بہنوں کا اس ریلی پر اعتراض تھا، شفیع جان نے کہاکہ گرینڈ حیات میں بانی پی ٹی آئی کی پراپرٹی فروخت کر دی گئی ہے،اب وہاں بانی کے نام پر کوئی فلیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اچکزئی صاحب بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر بنے ہیں،کیوں کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو نامزد کیا تھا،سہیل آفریدی کی سٹریٹ موومنٹ کے باعث محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں ،عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 9 کر دی گئیں