پنجاب کے سکولوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری

May 05, 2026 | 12:51:PM
پنجاب کے سکولوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) لاہور میں محکمہ خزانہ نے صوبے کے سکولوں کے لیے 2 ارب 45 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فنڈز چوتھی سہ ماہی کی مد میں جاری کیے گئے ہیں، جو تنخواہوں کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ترقیاتی اور انتظامی اخراجات پر خرچ کیے جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع کو بھی بجٹ جاری کیا گیا ہے، جن میں ڈسٹرکٹ لاہور کو 8 کروڑ 9 لاکھ روپے، فیصل آباد کو 12 کروڑ روپے، ملتان کو 8 کروڑ 17 لاکھ روپے اور گوجرانوالہ کو 7 کروڑ 98 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کل ملک بھر میں احتجاج!ابتک کی بڑی خبر سامنے آ گئی

اسی طرح گجرات کو 6 کروڑ 95 لاکھ، حافظ آباد کو 3 کروڑ 13 لاکھ، چنیوٹ کو 3 کروڑ 38 لاکھ، بہاولنگر کو 10 کروڑ، بہاولپور کو 8 کروڑ اور بھکر کو 6 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید برآں جھنگ کو 8 کروڑ، قصور کو 7 کروڑ اور راولپنڈی کو 9 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ بجٹ سکولوں کی بہتری، سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔