شکار پور میں کار سوار ایس ایچ او اپنے ہی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق

May 05, 2026 | 09:40:AM
شکار پور میں کار سوار ایس ایچ او اپنے ہی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) شکارپور میں لکھی غلام شاہ کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکھی غلام شاہ پولیس نے پرائیویٹ کار کو روکنے کا اشارہ کیا تھا، کار نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے، علی حسن تھانہ غلام شاہ میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا ڈیٹا بریک! یو اے ای  نشانے پر آگیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے اے ایس پی شکارپور کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، انکوائری کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔