فیصل آباد:سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 4خطرناک ملزمان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب مقبول)فیصل آبادمیں سرکل آفیسر سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے کے دوران چار خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے رشید آباد میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
جوابی کارروائی میں سی سی ڈی ٹیم کی فائرنگ سے چار ملزمان زخمی ہوئے جو بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نذیر احمد، شہباز علی، آفتاب اور ہارون کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ملزمان پنجاب سمیت سندھ پولیس کو بھی متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ہلاک ڈاکو 200ے زائد ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں:چارسدہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس شہید
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس پی صدیق چیمہ اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔