سیکرٹری جنرل  اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو امن کیلئے ثالثی کی پیش کش

May 05, 2025 | 22:16:PM
سیکرٹری جنرل  اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو امن کیلئے ثالثی کی پیش کش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کئی برسوں کی بلند ترین سطح پر ہے،دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا اقوام متحدہ میں تعاون قابلِ احترام ہے، پہلگام میں22 اپریل کے دہشت گرد حملے پر شدید افسوس ہے،حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہناتھا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، ذمہ داروں کو شفاف اور قانونی طریقے سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،موجودہ نازک گھڑی میں عسکری تصادم سے گریز انتہائی ضروری ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ دونوں ممالک تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں، فوجی حل کوئی حل نہیں۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امن کے لیے دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں، اقوام متحدہ کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے اقدامات میں مدد کیلئے تیار ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: