وزیر اعظم سے بلاول کی قیادت میں پی پی وفد کی ملاقات ،بجٹ تجاویز پر بات چیت

May 05, 2025 | 18:25:PM
وزیر اعظم سے بلاول کی قیادت میں پی پی وفد کی ملاقات ،بجٹ تجاویز پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات  کی،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات  کی،پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر شامل تھے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجو د تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد میں طلال چوہدری،وزیر خزانہ ، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شامل تھے،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں کمی، وزیراعظم کاتاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے اہم بیان