بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف کھلی آبی دہشتگردی ہے: ابراہیم مراد

May 05, 2025 | 15:08:PM
 بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف کھلی آبی دہشتگردی ہے: ابراہیم مراد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف کھلی آبی دہشتگردی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

ابراہیم مراد نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،  بھارتی جارحیت سے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی، زراعت اور معیشت متاثر ہوگی،عالمی برادری بھارتی آبی دہشتگردی کی فوری مذمت کرے۔

سابق وزیر ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، قوم اس مشکل وقت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔