نک رابرٹسن کا ایل او سی کے سرجیوار گاؤں کا دورہ، بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز پر عالمی توجہ

May 05, 2025 | 13:18:PM
نک رابرٹسن کا ایل او سی کے سرجیوار گاؤں کا دورہ، بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز پر عالمی توجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے سرجیوار گاؤں میں امریکی نیوز چینل سی این این کے سینئر ایڈیٹر اور بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے دورہ کیا،ان کا یہ دورہ 24 اپریل 2025 کو بھارتی فوج کے مبینہ فیک انکاونٹر میں شہید کیے گئے محمد فاروق اور محمد دین کے خاندان سے ملاقات کیلئے تھا۔

ذرائع کے مطابق نک رابرٹسن نے شہداء کے لواحقین سے تفصیلی انٹرویوز کئے، جنہوں نے بھارتی فوج کے ظلم کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کیں،متاثرہ خاندانوں نے سی این این کے ذریعے عالمی برادری سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

 نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی اور واقعے کی اصل صورتحال کو جاننے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین اور مقامی افراد نے سی این این کی ٹیم کو بتایا کہ بھارتی فوج نے دونوں شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے نشانہ بنایا اور اسے دہشت گردی کے خلاف کارروائی قرار دے کر جھوٹا انکاونٹر پیش کیا۔

 دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز اب بین الاقوامی سطح پر ایک سنگین انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکے ہیں اور عالمی اداروں کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔