وزیراعظم شہباز شریف کی بادشاہ چارلس اور وزیراعظم رشی سوناک سے ملاقات

May 05, 2023 | 23:08:PM
وزیراعظم شہباز شریف کی بادشاہ چارلس اور وزیراعظم رشی سوناک سے ملاقات
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب سے مصافحہ کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور وزیراعظم رشی سوناک سے ملاقات کی ،یہ ملاقات لندن میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
 وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے بادشاہ کی تاجپوشی کیلئے دو روزہ تقریبات کیلئے شاندار انتظامات پر دونوں برطانوی شخصیات کو مبارکباد دی، وزیر اعظم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلانہ مدد کی بھی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔
 وزیر اعظم نے کہا دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی جس کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔ بادشاہ چارلس اور برطانوی وزیر اعظم نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ،برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیٹھ کر کشمیر کی وکالت کی،اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، بلاول بھٹو