لیسکو میں پنشن کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کے غبن کا سکینڈل سامنے آ گیا 

May 05, 2023 | 22:49:PM
لیسکو میں پنشن کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کے غبن کا سکینڈل سامنے آ گیا 
کیپشن: لیسکو لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لیسکو میں پنشن کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے غبن کا سکینڈل سامنے آ گیا ،ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملوث ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق راوی روڈ ڈویژن میں پنشن کلرک و دیگر نے ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر رقم ہتھیا لی ،بیوہ شفقت عزرہ کے اکاؤنٹ میں 24 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی گئی ،سلیم مسیح کے اکاؤنٹ میں 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی ،غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی گزشتہ تین سال کے دوران کی گئی ۔
ایف آئی اے نے پنشن کلرک محمد تنویر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔
اس سے قبل لیسکو اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 22 کروڑ کا غبن ہوا تھا،سمن آباد ڈویژن میں بھی 60 لاکھ روپے کے غبن کا سکینڈل سامنے آیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیٹھ کر کشمیر کی وکالت کی،اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، بلاول بھٹو