بلاول بھٹو دورہ بھارت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

May 05, 2023 | 21:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ بھارتی دورے سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  بھارتی شہر گووا میں منعقد ہونے والے شنگائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچے تھے  اور اب وہ  وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، بلاول بھٹو کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کااستقبال کیا۔