اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

May 05, 2023 | 11:58:AM
اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹی نارکوٹکس فورس نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

   انٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں منشیات کیخلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے ملزم کے پیٹ سے 59 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ،ملوث مجرم کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا

دریں اثناء ہری پور مانسہرہ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب کراچی کے رہائشی ملزم سے ایک کلو 2 سو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔