ایران جنگ: برطانیہ میں گیس کی قیمتیں دُگنی ہو گئیں 

Mar 05, 2026 | 18:44:PM
ایران جنگ: برطانیہ میں گیس کی قیمتیں دُگنی ہو گئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد برطانیہ کی گیس مارکیٹ میں قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں، جس کے باعث گھریلو توانائی کے بل میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ 

جولائی سے ایک عام گھرانے کا مشترکہ گیس اور بجلی کا بل سالانہ 1,800 پاؤنڈ تک پہنچ سکتا ہے  یعنی ہر گھر پر اضافی 160 پاؤنڈ کا بوجھ پڑیگا۔

ایران نے خلیج ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی ترسیل روک دی ہے جبکہ گزشتہ چار ماہ کے مقابلے میں گروسری کی قیمتوں میں بھی 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر ہیں،ماہرین کے مطابق یہ مہنگائی کا بحران صارفین کی جیب پر شدید اثر ڈالے گا اور حکومت پر فوری اقدامات کا دباؤ بڑھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  اےٹی سی کاجماعت اسلامی کےکارکنان پردوران حراست تشدد کیخلاف تحقیقات کرنےکاحکم