پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری

Mar 05, 2026 | 16:47:PM
پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، آئندہ دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، پنجاب کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

6 سے 7 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے، 9 سے 11 مارچ کے دوران بھی شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونے کا بھی امکان ہے، کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا