ایل این جی بند :رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایل این جی درآمد بند ہونے کے باعث سوئی سدرن نے رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے گزشتہ سال کا گیس شیڈول بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح افطار کیلئے گیس دوپہر 3 بجے تا رات ساڑھے 9 تک کھلے گی جب کہ سحری کیلئے گیس سحر صبح 3 بجے تا 9 بجے صبح تک کھلے گی۔
ذرائع کے مطابق تبدیل شدہ گیس شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا راج برقرار: برائلر گوشت کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول