وزیراعظم شہباز شریف سے جماعت اسلامی وفد کی ملاقات،موجودہ حالات پران کیمرہ بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی،وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پران کیمرہ بریفنگ دی گئی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا،وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی.
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے.
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا راج برقرار: برائلر گوشت کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول