الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا

Mar 05, 2023 | 19:01:PM
الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا
کیپشن: الیکشن کمیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 50 روز قبل ہونے والے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کی 215 یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری کردیئے،الیکشن کمیشن نے 20 یونین کمیٹیوں کے نتائج کو روک دیا۔
 پاکستان پیپلز پارٹی 84 یونین کمیٹیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جماعت اسلامی 82 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے، تحریک انصاف نے 40 یونین کمیٹیوں پر کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ نون نے 5 یونین کمیٹیوں پر کامیابی سمیٹی،جمعیت علما اسلام پاکستان نے بھی 3 نشستوں پر جیت اپنے نام کی، ایک آزاد امیدوار نے بھی میدان مار لیا ہے۔
 کراچی کی 11 یونین کمیٹیوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن نہ ہو پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی وائرل ویڈیو میں موجود شخص کون ہے ؟صندل خٹک نے سب بتا دیا