محکمہ فوڈ کی بڑی کارروائی ، ڈھائی کروڑروپے مالیت کے سرکاری آٹاکی اسمگلنگ ناکام بنا دی

Mar 05, 2023 | 00:08:AM
محکمہ فوڈ کی بڑی کارروائی ، ڈھائی کروڑروپے مالیت کے سرکاری آٹاکی اسمگلنگ ناکام بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) محکمہ  فوڈ نے چھاپہ مار کارروائی میں اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے سرکاری آٹے کی سمگلنگ ناکام بنادی۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیرآباد کے قریب جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ پر محکمہ فوڈ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ، کارروائی کے دوران سمگلنگ میں ملوث 11 گاڑیاں تھانہ صدر وزیرآباد میں بند کر کے ملزموں پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

محکمہ فوڈ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے سرکاری آٹا،فائن اور سرکاری کوٹہ سے ملنے والی گندم کو خیبر پختونخوا اور افغانستان میں سمگل کیا جارہا تھا،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساجد قیصر کے مطابق  ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا سرکاری آٹا ،گندم اور فائن آٹا پکڑا گیا ہے ، جبکہ سبسڈائز آٹے اور سرکاری گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت جرم ہے ۔