جہانگیر ترین ہسپتال سے ڈسچارج،پاکستان آئینگے یا نہیں ؟ اہم خبر

Mar 05, 2022 | 22:56:PM
جہانگیر ترین، طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے ڈسچارج،
کیپشن: جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کو طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو مزید 2 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیاجس پر پی ٹی آئی رہنما نے مزید15 دن پاکستان واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین چند روز قبل طبیعت کی خرابی کے باعث علاج کیلئے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، حکومت نے کیا حکمت عملی مرتب کی؟ پتہ چل گیا