لاہور کی اہم شاہراہ پرکار سواروں نےنوٹوں کی بارش کر دی۔ ویڈیو سامنے آگئی

Mar 05, 2022 | 17:37:PM
 لاہور ،اہم شاہراہ ، تیزرفتار کار،نوٹوں، بارش ، ویڈیو منظر 
کیپشن:  کارسوار نوٹوں کی بارش کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کی اہم شاہراہ فیروزپور روڈ پر تیزرفتار کار سواروں نے 10 اور20 روپے کے نوٹوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں شادی بیاہ پر نوٹوں کی برسات معمول کی بات ہے  لیکن لاہور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا  جہاں فیر روز پور روڈ پر تیز رفتار کار سواروں نے 10 اور 20 روپے کی نوٹوں کی بارش کردی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار نوٹ ہوا میں اُڑا رہے ہیں،شہری موٹر سائیکل اور گاڑیاں روک کر پیسے لو ٹ رہے ہیں، جس کے باعث سڑک پر  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ نوٹ برسانے والی گاڑیاں بھی  تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ملازمہ کو ہراساں کرنیوالے غیر ملکی کو سزا کا حکم