پشاور خود کش دھماکا،مزید 5زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد 62ہوگئی 

Mar 05, 2022 | 15:17:PM
پشاور دھماکے ، مزید جاں بحق
کیپشن: پشاور دھماکے کے بعد امدادی کام جاری ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاورجامع مسجد میں خود کش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 5افراددم توڑ گئے،شہدا کی تعداد 62 ہوگئی جبکہ مزید 37 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے میں 62 نمازیوں کی شہادت پر فضا سوگوارہے،قصہ خوانی امام بار گاہ میں خود کش دھماکے میں شہید مزید 13 افراد کی نماز جنازہ کوہاٹی گیٹ پر ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،اس موقع پر پولیس کی پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔گزشتہ رات 18شہداءکی اجتماعی نماز جنازہ کوہاٹی گیٹ جبکہ دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی تھی۔بم دھماکے میں37 زخمی افرادزیر علاج ہیں ، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور حملہ۔تحقیقات میں اہم پیشرفت۔دو مشتبہ افراد گرفتار