صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بڑی خوشخبری سنادی

Mar 05, 2022 | 13:29:PM
سرکاری سکولوں میں بھرتیوں اعلان
کیپشن: مراد راس( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) پنجاب کے وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے پڑھے لکھے بیروزگار افراد کو خوشخبری سناد ی۔ مراد راس نے پنجاب بھر میں 15,000 اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے پڑھے لکھےبیروزگار افراد کو اچھی خبر سناتے بتایا کہ رواں سال  پنجاب بھر  کے سرکاری  سکولوں میں 15,000 اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ سرکاری سکولوں میں کل 50,000 بھرتیاں کی جائیں گی.

صوبائی وزیرتعلیم نے 3 مارچ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ سکولوں میں 50 ہزار سیٹیں موجود ہیں لیکن پہلے فیز میں 15 ہزار ایجوکیٹر کی  بھرتیاں ہوں گی۔پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو تعینات کیا جائےگا۔

قبل ازیں مراد راس نے بھرتیوں کا اعلان کیا تھا مگر  مالی مسائل کے باعث ان پر عملدآمد نہیں ہوسکا۔ آخری بار پنجاب میں شہباز شریف کے دور اقتدار  2018 میں آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پنجاب میں اساتذہ کی بھرتیاں نہیں ہوسکیں۔

لوگ تدریسی ملازمتوں کے منتظر ہیں کیونکہ پنجاب میں لاکھوں مرد اور خواتین ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ اساتذہ کی تاخیر سے بھرتیوں کی وجہ سے ان کی عمریں گزر رہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کیلئے بڑی خوشخبری