اسحاق ڈار کی برونائی کے شہزادے کو وزیرِ خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد

Jun 05, 2026 | 19:03:PM
اسحاق ڈار کی برونائی کے شہزادے کو وزیرِ خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد
کیپشن: حاجی عبدالمتین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برونائی دارالسلام کے شہزادے حاجی عبدالمتین کو وزیرِ خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباددی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں اسحاق ڈارکاکہناتھا کہ برونائی دارالسلام کے شہزادے حاجی عبدالمتین کو وزیرِ خارجہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کاکہناتھا کہ پاکستان برونائی دارالسلام کے ساتھ اپنی دیرینہ اور مضبوط دوستی کو بے حد اہمیت دیتا ہے،میں شہزادہ عبدالمتین کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہوں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم امن، ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت اپنے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات ؛ آزاد امیدوار ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے حق میں دستبردار