مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

گزشتہ ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 اشیاء سستی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں، آٹا، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ بھی مہنگا ہوا،ایندھن میں ڈیزل 7 اعشاریہ 01 فیصد اور پیٹرول 6 اعشاریہ 80 فیصد سستا ہوا ہے: ادارہ شماریات

Jun 05, 2026 | 15:49:PM
 مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.56 کی کمی ہو گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 1 ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 اشیاء سستی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 اس 1 ہفتے میں پیاز 28 اعشاریہ 16 اور آلو 21 اعشاریہ 91 فیصد مہنگے ہوئے۔

ٹماٹر 9 اعشاریہ 56 اور کیلے 1 اعشاریہ 20 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹا، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 1 ہفتے میں چکن 9 اعشاریہ 48 فیصد اور لہسن 9 اعشاریہ 13 فیصد سستا ہوا ہے۔

ایندھن میں ڈیزل 7 اعشاریہ 01 فیصد اور پیٹرول 6 اعشاریہ 80 فیصد سستا ہوا ہے۔