پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ  

Jun 05, 2026 | 14:14:PM
پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کی تصدیق فیڈریشن کے سیکرٹری عثمان احمد نے کردی۔

تفصیلات کے مطابق منتظمین نے بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس اور ویزوں کی گارنٹی نہیں دی لہٰذا پاکستان فینسگ فیڈریشن نے گارنٹی نہ دیے جانے پر بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منتظمین نے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کلیئرنس کی دستاویزات بھی دی ہیں جب کہ پاکستان کو تاحال ایسا کوئی دستاویز موصول نہیں ہوسکا۔ پاکستان کے علاوہ تمام وفود کی منتظمین نے کلیئرنس حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان کو منسٹری آف ہوم افیئرز سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بیٹر نے تاریخ رقم کر دی

پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری عثمان احمد نے بتایا کہ بھارتی فینسنگ ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی سے دو مرتبہ رابطہ کیا اور ہم نے ان سے کلیئرنس کا پوچھا مگر ہمیں یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جواب دیا گیا کہ اس کا ہم کچھ نہیں کر سکتے، ہم ویزوں اور کلیئرنس کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔

عثمان احمد نے کہا کہ منتظمین نے اب تمام ممالک کی گارنٹی لی اور سب کے نام جاری کیے لیکن ہمارے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔ ایشین فینسنگ چیمپئن شپ 18 سے 24 جون تک نئی دہلی میں شیڈول ہے۔