یاسین اختر میموریل ٹی ٹوئنٹی:خضریٰ کرکٹ کلب کے محسن علی نے50 گیندوں سنچری جڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا اظہر )اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں جاری یاسین اختر میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں خضریٰ کرکٹ کلب اور عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔
خضریٰ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر محسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
محسن علی نے 50 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سنچری اسکور کی، جس میں متعدد خوبصورت اسٹروکس شامل تھے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے باعث اسٹیڈیم میں شائقین نے خوب داد دی۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں کا بڑا جھٹکا۔۔!صورتحال انتہائی سنگین ہونے کا الرٹ
چیئرمین خضریٰ کرکٹ کلب کے مطابق ٹیم میں آج زیادہ تر جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔
عابد حسین نے کہا کہ محسن علی نے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے اور ٹیم کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
ٹورنامنٹ کے اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دلچسپ مرحلے میں جاری ہے۔