ٹرمپ کی اوول آفس میں اونگھنے کی ویڈیووائرل،نئی بحث چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اوول آفس میں اونگھنے کی ویڈیووائرل ہوگئی جس کے بعدسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔
دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے دوران تقریب صدر ٹرمپ کے سونے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ویڈیو میں صدر کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں۔
واقعہ وائٹ ہاؤس میں بیوٹی فل، کلین کول منصوبے سے متعلق ایک تقریب کے دوران پیش آیا،وائرل ویڈیوز میں 79 سالہ صدر اپنی کرسی پر پیچھے کی جانب جھکے ہوئے نظرآئے۔
Donald Trump Seen Appearing Sleepy During a Press Conference, Sparking Debate on X I 24 News HD
— 24 News HD (@24NewsHD) June 5, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کو بیٹھے بیٹھےنیند آنےلگی!
اختیارچھن جانےکادکھ یا۔۔۔؟سوشل میڈیا پرتبصرےشروع#Pakistan #trump #usa pic.twitter.com/rIM6vx7Ix9
یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج پرحملہ دوبارہ جنگ کاجوازبن سکتاہے:ٹرمپ کی ایک بار پھرایران کو دھمکی
وائٹ ہاؤس نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ویڈیو میں صدر کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے دعوے بے بنیاد ہیں۔