چھوٹے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری،آسانی سے سرمایہ حاصل کر سکتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے چھوٹے کاروبارکیلئے سرمائے کے حصول کے لیے اسٹاک ایکسچینج تک رسائی آسان بنانے کے لیے آئی پی او شرائط میں نرمی کر دی ۔
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ نے مطابق ایس ای سی پی نے شراکت داری میں چلنے والے کاروبار اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپس کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنا مزید آسان بنا دیا ہے،نئی سہولت کے تحت ایسے کاروبار جو اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے کاروبار کو ایس ای سی پی میں کمپنی کے طور پر رجسٹر کروا سکیں گے،تاہم ابتدائی عوامی پیشکش کے لیے اہلیت حاصل کرنے کی غرض سے وہ کمپنی میں تبدیل ہونے سے قبل اپنے کاروبار کی سابقہ منافع بخش مالی کارکردگی اور مالیاتی گوشواروں کو بھی استعمال کر سکیں گے۔
نظر ثانی شدہ فریم ورک کے تحت اہل کاروبار اب کمپنی کی حیثیت اختیار کرنے سے قبل اپنے منافع بخش کاروباری گوشواروں کو آئی پی او کے لیے درکار دو سالہ منافع بخش ریکارڈ کی شرط پوری کرنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ ریٹ کہاں تک گرگیا؟
اہل کاروبار کو گزشتہ کم از کم دو مالی سالوں کے نظر ثانی شدہ مالیاتی گوشوارے تیار کرنا ہوں گے، جن کا آڈٹ کوالٹی کنٹرول ریویو سے منظور شدہ آڈٹ فرم کے ذریعے کیا گیا ہو، انہیں اسی مدت کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے بھی جمع کرانا ہوں گے، جس دوران کمپنی پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہو، اس کے علاوہ اسپانسرز کے تمام حصص لسٹنگ کے دو سال تک تبدیل نہیں کیے جا سکیں گے۔