پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی ان فٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شہباز علی ) پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا،دو اہم نوجوان فارورڈز حنان شاہد اور سفیان خان فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن نے دونوں کھلاڑیوں کی انجریز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حنان شاہد پہلے ہی آسٹریلیا میں ہونے والے دوسرے مرحلے میں بھی فٹنس مسائل کا شکار تھے اور مکمل طور پر ریکور نہیں ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق حنان شاہد اور سفیان خان دونوں کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے اور وہ پرو ہاکی لیگ کے آئندہ مرحلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بیٹر نے تاریخ رقم کر دی
دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ بشارت اور عبدالمنان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے 9 جون کو بیلجیم روانہ ہوگی، جہاں اگلے مرحلے کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔
ماہرین کے مطابق اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے، تاہم نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے سے مستقبل کے لیے مثبت اشارے بھی مل سکتے ہیں۔