فنکاروں کا ثناء یوسف کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

Jun 05, 2025 | 17:03:PM
فنکاروں کا ثناء یوسف کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے قاتل کوسخت سزادینے کامطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پرعوام سمیت فنکاروں میں بھی بہت غم و غصہ پایا جارہا ہے، پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا نے ثناء کو اُس کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا۔

ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اُس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

اسلام آباد پولیس چیف کے مطابق ملزم خود بھی ٹک ٹاکر تھا اور ثناء سے دوستی کا خواہش مند تھا، لیکن بار بار انکار پر اس نے انتہائی قدم اُٹھایا۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان،ماورا حسین، سجل علی، مایا علی، عمران عباس، فرحان سعید اور دیگر فنکاروں نے اس واقعے پر شدید ردِعمل کااظہارکرتے ہوئے قاتل کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماورا حسین اور درِفشاں سلیم نے معاشرے میں موجود زہریلی سوچ اور ڈراموں میں دکھائی جانے والی زبردستی کی محبت کو اس سانحے کی جڑ قرار دیتے ہوئے پروڈیوسرز، رائٹرز اور میکرز کیلئے اسے ویک اپ کال قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس ذہنیت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں،اداکار یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں نے مجرم کو سرِعام پھانسی پر لٹکانے جیسی سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا ہے۔