عائزہ خان نے سوشل میڈیا کے نقصانات پر خبردار کردیا، احتیاط کی اپیل

Jun 05, 2025 | 11:37:AM
عائزہ خان نے سوشل میڈیا کے نقصانات پر خبردار کردیا، احتیاط کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال اورممکنہ نقصانات پرتشویش کا اظہار کردیا۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیاپرصارفین کو خبردارکیاہے کہ گھر کا پتہ، گاڑی کا نمبر، روزمرہ مقامات اور بچوں کی تفصیلات جیسی نجی معلومات سوشل میڈیا پرشیئرنہ کریں کیونکہ یہ محفوظ نہیں ہیں۔

معروف اداکارہ نے لکھا کہ وقت بدل چکا ہے،اب ناظرین وہ نہیں جنہیں آپ نے خود چنا ہوبلکہ دنیا بھر کے لوگ آپ کی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ثنایوسف کا کونسا خواب ادھورا رہ گیا‘چچا کا اہم انکشاف

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ احتیاط برتیں گے اوردعا کی کہ اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور نیک صحبت عطا فرمائے۔