کراچی: خواجہ سرا کو قتل کرنیوالا ملزم 3 سال بعد گرفتار

Jun 05, 2023 | 11:54:AM
کراچی: خواجہ سرا کو قتل کرنیوالا ملزم 3 سال بعد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) شہر قائد میں گلشن اقبال راجپوت کالونی میں خواجہ سرا کو قتل کرنے والے ملزم کو 3 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم عبدالغفور کو فیڈرل بی ایریا پولیس نے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خواجہ سرا صابر کو ہاتھ پاؤں باندھ کر منہ پر تکیہ رکھ کر بے دردی سے قتل کیا تھا۔

یہ واقعہ 26 اگست 2020ء کو پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس اور سٹریٹ کرمنلز میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید تین ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ قتل کا مقدمہ مبینہ ٹاون تھانے میں درج ہے، ملزم نے دوران تفتیش صابر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے جس کے بعد ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تفتیشی کے حوالے کردیا گیا ہے۔