کراچی: پولیس اور سٹریٹ کرمنلز میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Jun 05, 2023 | 10:37:AM
کراچی: پولیس اور سٹریٹ کرمنلز میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) شہر قائد میں گلبرگ پولیس نے سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق پولیس مقابلہ اپوا کالج فیڈرل بی ایریا کریم آباد میں ہوا جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے دوران گشت ایک موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر رکنے کی بجائے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: پتوکی، استاد بنی جلاد، بچی بینائی سے محروم

ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت محمد سلمان ولد غلام حسین اور خالد رفیق ولد محمد رفیق کے ناموں سے ہوئی جن کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول لوڈ میگزین، 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔