ن لیگ نے پی ٹی آئی کی ایک اہم وکٹ گرادی، بڑی خبر

Jun 05, 2022 | 17:42:PM
ن لیگ نے پی ٹی آئی کی ایک اہم وکٹ گرادی، بڑی خبر
کیپشن: کیپشن، ن لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ن لیگ نے پی ٹی آئی ایک اور وکٹ گرادی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے شروع کر دیے، تحریک انصاف کے ڈی سیٹ رکن اسمبلی نذیر چوہان نے پی پی 167 کی لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

یہ بھی پڑھیں:افسرشاہی کا وزیراعظم کے احکامات ماننے سے انکار، عوام ریلیف کی منتظر

نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دینے پر مسلم لیگ (ن) کا شکر گزار ہوں، ہم نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کو چھوڑا، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف عمران خان ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، میرے حلقے میں اب پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے۔

نذیر چوہان نے کہا کہ ہم ملک کے لیے سیاست کرتے ہیں، عمران خان نے ملک توڑنے کی سیاست کی۔