ابرار الحق کا ایک بار پھر کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

Jun 05, 2022 | 12:23:PM
ابرار الحق کا ایک بار پھر کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق نے ایک بار پھر بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ابرارالحق نے کہا کہ انہوں نے کرن جوہر کو اپنے گانے کے حقوق دیے ہی نہیں ہیں، اس لیے وہ کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری عدالت میں ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ ابرارالحق کا مشہور زمانہ گانا "نچ پنجابن" بالی ووڈ فلم جگ جگ جیو میں شامل کیا گیا ہے۔ ابرارالحق نے فلم کے ٹریلر میں گانا دیکھ کر عدالتی کارروائی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فلم سازوں کی طرف سے ابرارالحق کا نام گانے  کے کریڈٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔