اپر سوات: ایمرجنسی رسپانس کے دوران ریسکیو ایمبولینس پر فائرنگ،2اہلکار زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمر خطاب )اپر سوات کے علاقے شکردرہ میں ایمرجنسی رسپانس کے دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن امجد علی اور ساتھی زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جس کے بعد مقدمے کے اندراج اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122 حکام کے مطابق تمام ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن مکمل،قیدی وین سے فرار تمام 14 حوالاتی گرفتار