عمران عباس نے شوبز کو مستقل خیرباد کہہ دیا؟چہ میگوئیاں ہونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارعمران عباس نے شوبز میں واپسی سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میرا کسی نئے ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انسٹاگرام پر اداکار نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح کے سوال پر عمران عباس نے بتایا کہ میرا کوئی نیا ڈرامہ نشر ہونے والا نہیں کیونکہ میں نے حالیہ عرصے میں کسی بھی پراجیکٹ پر دستخط نہیں کیے۔
معروف اداکار کا کہنا تھا کہ میں فی الحال شوبز میں واپسی کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا اور اس وقت اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر امریکی صدر کاپیغام وائرل
واضح رہے کہ عمران عباس ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ ڈراموں کے اسکرپٹس انہیں اتنے متاثر نہیں کرتے کہ وہ دوبارہ ٹی وی پر کام کریں،اب ان کے حالیہ جواب سے شوبزحلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ کیاعمران عباس نے مستقل طورپرشوبزکوخبربادکہہ دیاہے یاعارضی طورپر شوبز سے بریک لئے ہوئے ہیں۔