ہانیہ عامر کا ’’رادھے‘‘ لک سوشل میڈیر پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ کے کردار ’’رادھے‘‘ کا انداز اپنا لیا ہے۔
انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے بالوں کا سٹائل بالکل سلمان خان کے کردار ’رادھے‘ کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کس کا اسٹائل زیادہ اچھا ہے سلمان خان یا ہانیہ عامر؟
مداحوں کی جانب سے ہانیہ کو ’ٹام بوائے‘ کہا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک جیسے لیکن مختلف‘
ایک صارف نے ہانیہ عامر کے ہیئر اسٹائل کی تعریف کی ہے۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی سرگرمیوں کو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر امریکی صدر کاپیغام وائرل