بھارت:بہار کے بی جے پی رکن اسمبلی راجو کمار سنگھ کو 4 سال قید کی سزا اور 25 لاکھ روپے جرمانہ

Jul 05, 2026 | 09:55:AM
بھارت:بہار کے بی جے پی رکن اسمبلی راجو کمار سنگھ کو 4 سال قید کی سزا اور 25 لاکھ روپے جرمانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دہلی ہائی کورٹ نے 2018 میں ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں ڈاکٹر ارچنا گپتا کی موت کے کیس میں بہار کے بی جے پی رکن اسمبلی راجو کمار سنگھ کو چار سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، عدالت نے ہدایت دی کہ جرمانہ کی رقم مقتولہ کے شوہر وکاس گپتا کو ادا کی جائے۔

عدالت نے 6 جون کو راجو کمار سنگھ کو قصوروار قرار دیا تھا  جبکہ گذشتہ روز سزا کا اعلان کیا  تاہم اس مقدمہ میں ان کی اہلیہ سمیت تین دیگر ملزمین کو بری کر دیا گیا۔

یہ واقعہ 31 دسمبر 2018 کو جنوبی دہلی کے فتح پور بیری علاقے میں منعقدہ نئے سال کی تقریب کے دوران پیش آیا تھا، استغاثہ کے مطابق راجو کمار سنگھ نے تفریح کے لئے ہوائی فائرنگ کی، جس کی ایک گولی تقریب میں شریک 45 سالہ ڈاکٹر ارچنا گپتا کو جا لگی، وہ شدید زخمی ہوئیں اور بعد ازاں دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،قریبی بستیوں سے شہریوں کا انخلا  

سزا سے قبل ایم ایل اے نے عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ہوائی فائر کی گئی گولی پیرا بولک ٹریجیکٹری (Parabolic Trajectory) کے تحت واپس زمین پر آ کر کسی شخص کو لگ سکتی ہے، اس لئے انہیں سزا سے استثنی دیا جائے  تاہم عدالت نے اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چار سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔